تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا نے بلوچستان کے شمسی ایربیس سے اپنا آپریشن بندکردیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں ڈرون حملوں کے لیے استعمال ہونے والے بلوچستان کے شمسی ایربیس سے اپنا آپریشن بند کردیا ہے ۔ اور امریکی فوجی اہل کار وہاں سے چلے گئے ہیں۔امریکی ٹی وی نے ایک سینئرپاکستانی انٹیلے جنس عہدے دارکے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں واقع شمسی ایربیس سے امریکی آپریشن بندکردیا گیا ہے ۔اوروہاں سے امریکی فوجی اہلکارچلے گئے ہیں۔یہ ایربیس ملک کے شمال مغربی قبائلی علاقوں پرڈرون حملوں کے لیے استعمال کیا جاتاتھا۔تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ایساپاکستان کی درخواست پر کیا گیا ہے یا امریکی اہل کار خود یہاں سے چلے گئے ۔یہ بھی پتا نہیں چل سکا کہ اس فوجی اڈے سے کب آپریشن شروع کیے گئے اور کب ختم ہوئے ۔ایک اورسینئر پاکستانی انٹیلے جنس اہلکارنے تصدیق کی ہے کہ یہ فوجی اڈہ ڈرون آپریشن میں مرکزی اہمیت رکھتا تھا تاہم اس نے امریکی فوجیوں کے وہاں سے چلے جانے کی تصدیق نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.