تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

واشنگٹن: پاکستان کوریون ڈرون دینے پرغورکررہے ہیں، پینٹاگان

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ پاکستان کو جاسوس طیارے ریون دینے پرغورکیاجارہاہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔واشنگٹن میں پینٹاگان کے ترجمان کیپٹن ڈارین نے میڈیابتایا کہ پاکستانی پارٹنرز کے ساتھ ان کی ضروریات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجارہاہے۔انھوں نے کہا کہ بغیرپائلٹ کے ڈرون ایرکرافٹ پاکستان کوفراہم کرنے پر غورکیا جارہا ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ریون غیرمہلک جاسوس طیارے ہیں جن پرمیزائل نصب نہیں کیا جاسکتا۔یہ نوے کلومیٹرکے علاقے میں نگرانی کاکام انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.