29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بجلی کا بحران ملکی تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد ... ملک میں بجلی کا بحران ملکی تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ گیا،شارٹ فال پانچ ہزار ایک سومیگاواٹ ہو گیا، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ پیپکو کے اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی پیداوار9ہزار 6سو جبکہ ڈیمانڈ بڑھ کر14 ہزار7 سومیگاواٹ ہوگئی ہے۔ شارٹ فال بڑھنے سے شہروں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 8 سے 12گھنٹے جبکہ دیہات میں12سے18 گھنٹے ہوگیا ہے.شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی پوری طرح گرمی آئی نہیں اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ان کا جینا محال کر دیا ہے جس سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ان کا حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ کم از کم لوڈ شیڈنگ کے اوقات کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام اپنی روز مرہ کی معمولات زندگی کو وقت پر نپٹا لیں تاکہ کم سے کم پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔