تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مرید کے : علی پور ٹبہ میں دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

جنگ نیوز -
مرید کے : علی پور ٹبہ میں دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

مرید کے…مرید کے کے علاقے علی پور ٹبہ میں دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق علی پور ٹبہ میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کرا دیا گیا۔زخمی ملزم نے اپنا نام امیر جبکہ ہلاک ہونے و الوں کے نام نوید اور عثمان بتایا ہے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجو ادیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.