تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کیٹ اور ولیم کی شادی میں ہفتہ رہ گیا، عروسی ملبوسات کی تیاری راز

جنگ نیوز -
کیٹ اور ولیم کی شادی میں ہفتہ رہ گیا، عروسی ملبوسات کی تیاری راز

لندن…کیٹ اور ولیم کی شادی میں تقریبا ً ایک ہفتہ رہ گیا ہے مگر عروسی ملبوسات کی تیاری اب تک راز میں ہے۔فیشن ماہرین اور صحافی یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ کیٹ میڈلٹن کا عروسی جوڑا کون تیار کر رہاہے اور وہ شادی کے دن کیسا لباس پہنیں گی، اس سلسلے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور برطانوی ڈیزائنر سارہ برٹن اور سوفی کرانسٹن کا نام لیا جا رہا ہے تاہم تاحال یہ بات ایک راز ہی ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عروسی لباس کو خفیہ رکھنے کے لیے اس محل کے اندر ہی تیار کیا جا رہا ہے۔بہر حال یہ راز 29 اپریل کو فاش ہو ہی جائے گا،، فیشن ماہرین کا خیال ہے کہ کیٹ میڈلٹن جو لباس پہنیں گی وہ انتہائی نفیس، تراش خراش میں منفرد اور سرو قامت اور نازک اندام کیٹ کے شایان شان ہوگا۔جس کی نقل دنیا بھر میں کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.