تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بولیویا،عام کیمروں کی مدد سے تھری ڈی فلم بنالی گئی

جنگ نیوز -
بولیویا،عام کیمروں کی مدد سے تھری ڈی فلم بنالی گئی

لاپاز…جنوبی امریکا کے ملک بولیویامیں عام کیمروں کی مدد سے 3 ڈی فلم بنالی گئی۔تھری ڈی فلموں کی تیاری میں خصوصی کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں جو خاصے قیمتی ہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ جنوبی امریکا کے غریب ملک بولیویا کی ایک پروڈکشن کمپنی کے دو تکنیک کاروں نے تھری ڈی کیمرے کی استطاعت نہ رکھنے پر3 مہینے کی مسلسل کوشش کے بعد عام کیمروں سے ہی تھری ڈی فلم بنانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔فلمسازکے مطابق انھوں نے انسانی آنکھ کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے2 عام کیمروں کو متوازی رکھ کر ان سے حاصل کی جانے والی تصویروں کو جوڑ کر سہ جہتی عکس حاصل کیا ہے۔اس طریقے سے بنائی گئی فلم پر 95 ہزار ڈالر لاگت آئی ہے جبکہ تھری ڈی کیمرے استعمال کرنے کی صورت میں تقریباً 4 لاکھ ڈالر خرچ کرنے پڑتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.