تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا: طرابلس پرنیٹوطیاروں کی بمباری،تین افراد ہلاک

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں نیٹو طیاروں نے بمباری کی ہے۔ جس سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔جبکہ لیبیاکے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ڈرون حملے انسانیت کے خلاف جرائم ہوں گے۔ لیبیا کے نائب وزیرخارجہ خالد قائم نے طرابلس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ڈرون حملے انسانیت کے خلاف جرائم کے برابرہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج مصراتہ کا علاقہ چھوڑ سکتی ہے۔قذافی کی حامی فوج نے تقریباً دو ماہ سے مصراتہ کامحاصرہ کررکھا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.