29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مصر،حسنی مبارک کی مدتِ حراست میں 15 دن کی توسیع
جنگ نیوز -
قاہرہ…مصر کے سابق حسنی مبارک کی مدتِ حراست میں مزید پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے اور انہیں جیل منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ پبلک پراسیکیوٹر نے حسنی مبارک کی مدت حراست میں پندرہ دن کی توسیع کا اعلان کیا ۔ سابق صدر کو 15 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا اور وہ شرم الشیخ کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ۔ تفتیشی ماہرین کی ٹیم نے گذشتہ روز اسپتال میں اُن سے پوچھ گچھ کی ۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مصری حکام حسنی مبارک کو اسپتال سے جیل منتقل کرنے پر غور کررہے ہیں ۔