29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چارملکی ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نیدرلینڈ کے مد مقابل
جنگ نیوز -
کولمبو… پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں آج نیدرلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ کولمبو میں ہونے والی چار ملکی ویمنز کرکٹ سیریز میں پاکستان کے علاوہ میزبان سری لنکا ،،آئرلینڈ اور نیدر لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں ،سیریز کا افتتاحی میچ آج پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اور نیدر لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ، دوسرے میچ میں سری لنکا اور آئر لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ، سیریز سے قبل واحد ون ڈے میچ میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم نے جویریہ خان کی ناقابل شکست نصف سینچری کی بدولت سری لنکا کو دو وکٹ سے شکست دی تھی۔