29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ بھی ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا ، موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے بھی برقرار رہنے کا امکان ہے ، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی نواب شاہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، گزشتہ روز اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری ، کراچی 41 ، لاہور 36، پشاور 35 ، کوئٹہ 28 اور مظفرآباد میں 33 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔