29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بجلی کا شارٹ فال ساڑھے5ہزار میگاواٹ ،20گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ
جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے شارٹ فال ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ سے بھی زائد ہونے کی وجہ سے صنعتی اور گھریلو صارفین کا برا حال ہے ۔ پیپکو کے اعدادو شمار کے مطابق بجلی کی پیداوار 9600 میگاواٹ پر آگئی ہے جبکہ ڈیمانڈ 15 ہزار میگاواٹ سے بھی زیادہ ہے اس طرح طرح شارٹ فال 5 ہزار 500 میگاواٹ کے قریب ہے جو اپریل میں ریکارڈ شارٹ فال ہے پیپوک مینجمنٹ کے دعوے غلط ثابت ہوئے اور بدانتظامی کھل کر سامنے آگئی ہے تیل گیس اور پانی کی قلت نے سب پر حکومت کی ناکامی عیاں کر دی ہے ابھی تو موسم گرم بھی نہیں ہو ااور یہ حال ہے ماہرین کے مطابق ان گرمیوں میں حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا اور بجلی کا مسئلہ سنگین ترین ہو گا شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ دورانیہ یکدم کئی گنا بڑھا ہے 10 سے 12 شہروں میں اور دیہات میں 20 بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر دہ گیا ہے لوگون کے جنریٹر اور یو پی ایس جواب دے گئے ہیں فیکٹریاں بھی عملا بند ہیں بے روزگاری کا عنصر بھی بڑھے گا ادھر ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ جلد تیل اور گیس ملنے سے ریلیف ملے گا ہائیڈل پیداوار مئی میں بڑھے گی ۔