29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
طرابلس اور زینتن میں اتحادیوں کے فضائی حملے، 3افراد ہلاک
جنگ نیوز -
بن غازی … امریکی سینٹرجان میک کین نے اتحادی افواج سے لیبیاپرحملے بڑھانے اور باغیوں کی جماعت کو تسلیم کرنے پرزور دیاہے۔طرابلس میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور دھماکوں سے3 افراد ہلاک ہوگئے۔گزشتہ روزامریکی سینٹرجان میک کین نے بن غازی میں باغیوں کے ہیڈکوراٹر کادورہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اتحادی افواج لیبیاکی فورسزپرحملے بڑھادیں اور باغیوں کی جماعت کو تسلیم کریں۔ادھرآج صبح طرابلس اور زینتن کے شہروں میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں اور دھماکوں سے3 افراد ہلاک ہوگئے۔لیبیا کے نائب وزیرخارجہ خالد قائم نے طرابلس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ڈرون حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے برابرہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج مصراتہ کا علاقہ چھوڑ سکتی ہے۔اگر باغی اپنے معاملات مقررہ الٹی میٹم میں حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں،قذافی کی حامی فوج نے تقریباً دو ماہ سے مصراتہ کامحاصرہ کررکھا ہے۔