تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انگلش پریمئر لیگ: مانچسٹر یونائیٹڈ آج ایورٹن کے مد مقابل ہوگی

جنگ نیوز -
لندن … انگلش پریمئر لیگ میں سرفہرست مانچسٹر یونائیٹڈ آج ایورٹن کے مد مقابل ہوگی تو چیلسی کی ٹیم ویسٹ ہیم کا سامنا کریگی۔ انگلینڈ کے مایہ ناز فٹ بال مقابلے انگلش پریمئر لیگ میں سرفہرست مانچسٹر یونائیٹڈ آج اولڈ ٹریفرڈ میں ایورٹن کا مقابلہ کرے گی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر سر ایلکس فرگوسن کا کہنا ہے کہ وہ ایورٹن کے خلاف میچ کو آسان نہیں لیں گے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کا ہوم ریکارڈ عمدہ ہے اور اس میچ میں بھی کامیابی ان کے کلب کا مقدر بنے گی ۔ لیگ کے دیگر میچز میں چیلسی کا مقا بلہ ویسٹ ہیم سے ہوگا تو ٹوٹنہم کا سامنا ویسٹ بروم سے، اسٹوک کا آسٹن ویلا سے اور لیورپول کا برمنگھم سے ہوگا ، پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر یونائیٹڈ پہلے ، چیلسی دوسرے اور آرسنل تیسرے نمبر پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.