تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سال بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں60فیصد بڑھ جائینگی، آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
نیویارک … بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردارکیا ہے کہ سال بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 60فیصد بڑھ جائیں گی۔عالمی مالیاتی ادارے کے ایک تجزئے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں توانائی کا بحران برقرار رہا تو قیمتیں بڑھتی ہی رہیں گی اور آئندہ5برسوں میں قیمتیں90فیصد بڑھ جائینگی۔عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی فراہمی میں کمی اور مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے تیل پیدا کر نیوالے ملکوں میں پیدا ہونیوالی صورتحال کی وجہ سے اس شعبہ پر سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.