29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
معین اختر مرحوم کی نماز جنازہ جنید جمشید کی امامت میں ادا کردی گئی
جنگ نیوز -
کراچی…ملک کے نامور فنکار معین اختر کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے،ان کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کی مسجد توحید میں ادا کی گئی، جس کی امامت جنید جمشید نے کی۔نمازجنازہ میں ان کے ساتھی اداکاروں ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ سے قبل جنید جمشید نے مرحوم کی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ ان کا جنازہ اب تدفین کیلئے ماڈل کالونی قبرستان لے جایا جارہاہے۔