تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

معین اختر کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا

جنگ نیوز -
کراچی…ملک کے نامور فنکار معین اختر کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیااس سے قبل ان کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کی مسجد توحید میں ادا کی گئی، جس کی امامت جنید جمشید نے کی۔ان کے جنازے میں ان کے قریبی عزیزوں، ساتھی اداکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ سے قبل جنید جمشید نے مرحوم کی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی اورموت و آخرت پر مختصر درس دیا۔ ان کو ماڈل کالونی قبرستان میں ہزاروں کی تعداد میں موجودمداحوں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.