29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فوکو شیما: تابکار پانی کا اخراج روکنے کیلئے زیرزمین دیواریں بنانے پر غور
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے فوکوشیما پاور پلانٹ سے تابکار پانی کوروکنے کے لیے اس کے گردزیرزمین دیواریں کھڑی کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیپکو11 مارچ کو زلزلے اور سونامی سے تباہ ہونے والے پاور پلانٹ سے رسنے والے تابکار پانی کاجائزہ لے رہاہے اورپلانٹ کے گردزیرزمین دیواریں کھڑی کرنے کامنصوبہ بھی زیرغور ہے،منصوبے کے مطابق ورکرزکودیواریں بنانے کیلئے50فٹ گہرے گڑھے کھودنے ہوں گے۔اس سے قبل ٹیپکو نے بڑی مقدار میں تابکار پانی کوسمندر میں چھوڑاتھا۔فیول راڈ پولز کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے واٹر پروف سی سی ڈی کیمرہ بھیجنے کابھی سوچا جارہاہے۔تاہم اس وقت پول کادرجہ حرارت91ڈگری ہے جوبہت زیادہ ہے۔