29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مشی گن:ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کوایک گھنٹے کی جیل
جنگ نیوز -
ڈیئربورن … قرآن پاک کی بے حرمتیمیں ملوث پادری کو مختصر ترین وقت کیلئے جیل بھیجا گیا۔امریکی ریاست مشی گن کے شہرڈیئربورن میں اسلامک سینٹر کے باہراحتجاج کی منصوبہ بندی پرپادری ٹیری جونزاوراس کے ساتھی وائنے کیخلاف کیس کی ڈیٹرائٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت میں ٹیری نے موقف اختیارکیا کہ امریکی قانون کے تحت اسے اسلام کیخلاف احتجاج کرنے کاحق حاصل ہے۔وکیل استغاثہ نے کہا کہ ٹیری کے احتجاج سے سکیورٹی کامسئلہ پیداہوگا۔جیوری نے سماعت کے بعد دونوں پادریوں کو ایک ڈالرکا بونڈبھرنے کے لیے کہاجس سے انکارپرانھیں حیل بھیجاگیا جہاں ایک گھنٹے بعد دونوں بونڈ کی رقم اداکرنے پررضامند ہوگئے اورانھیں رہا کردیا گیا۔