تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی سطح بتدریج بلند ہونے لگی

جنگ نیوز -
لاہور…ملک کے دونوں بڑے ذخائر میں پانی کی آمد میں معمولی اضافہ جاری رہنے اور اخراج کو اس کے مقابلے میں کم رکھنے کے باعث ، ڈیموں میں محفوظ پانی کی سطح بتدریج بلند ہونے لگی ہے ۔ ارسا کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد28ہزار7 سو اور اخراج20 ہزار کیوسک ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈل لیول سے ساڑھے سترہ فٹ فٹ بلند ہوگئی ہے ، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد ساڑھے57ہزار کیوسک اور اخراج43 ہزار6 سو کیوسک ہے ، اس ڈی میں پانی کی سطح ڈیڈلیول سے ساڑھے74 فٹ بلند ہوگئی ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں بہاؤ ساڑھے29 ہزار کیوسک اور مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 26 ہزار کیوسک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.