29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے سخت قوانین بنائے جائیں،طبی ماہرین
جنگ نیوز -
کراچی … دی کڈنی سینٹر کراچی میں سیمینارہوا ،جس میں طبی ماہرین نے اسپتالوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے اور انفیکشن سے بچاؤکیلئے سخت قوانین بنائے جانے پرزور دیا۔مقررین کا کہناتھاکہ اسپتالوں میں فضلہ جلانے والی مشین انیسنیریٹر کا استعمال لازمی قرار دیا جانا چاہیے تاکہ اسپتال کا کچرا، کچرا کنڈی میں نہ پھینکا جائے جوبعد میں مبینہ طورپر استعمال میں لایا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ یہی کچرا اورسرنجز ہیپاٹائٹس،ایچ آئی وی/ ایڈزکے پھیلاؤکا سبب بن رہی ہیں۔ طبی ماہرین نے بتایاکہ اس حوالے سے لیب کی پریکٹسز کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ان سے بھی انفکشنز پھیلنے کا خطرہ ہے اور اس مقصد کیلئے اسپتال انتظامیہ کو مستقل بنیادوں پر ایسے قواعد اور ضوابط وضع کرنے چاہئیں۔