29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قومی جوڈیشل کانفرنس ، جیل کے قیدی بھی شریک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی جوڈیشل کانفرنس اسلام آباد میں آج دوسرے روز بھی جاری رہی جس کے دوران مختلف موضوعات پر ورکنگ گروپس کے اجلاس ہوئے ، ان میں سے ایک گروپ میں جیل کے قیدیوں کو بھی خصوصی طور پر شریک کیا گیا ۔جوڈیشل کانفرنس کے شرکا کو مختلف ورکنگ گروپس میں تقسیم کرکے ان کے اجلاس منعقد کئے گئے ، یہ ورکنگ گروپس عدلیہ، مقدمات ، بار اور بنچ، انسدادکرپشن ، جیل اصلاحات ، عدالتی امور میں آئی ٹی کے استعمال ، قانونی تعلیمی نظام کے موضوعات پر بنائے گئے تھے ، چیف جسٹس افتخار چودھری نے جیل اصلاحات سے متعلق ورکنگ گروپ میں شرکت کی اور اڈیالہ جیل سے لائے گئے تین قیدیوں کے مسائل سنے ، باہمی مشاورت اور غور و خوض کے بعد ، یہ ورکنگ گروپس ، ان شعبوں کے حوالے سے سفارشات مرتب کریں گے جہاں اصلاحات کی ضرورت ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔