تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تعلیم کے فقدان اور بوٹوں نے معاشرے کو کمزور کیا، نثارکھوڑو

جنگ نیوز -
کراچی … سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثارکھوڑو نے یوتھ پارلیمنٹیرین پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی کیلئے اس کے مرکزی خیال کو مدنظر رکھ کر ملک کو مضبوط بنانا ہوگا۔سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں یوتھ پارلیمنٹ کے نومنتخب ارکان اور وزرا سے اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے حلف لیا۔نوجوان پارلیمیٹرین صوبائی وزرا کے ساتھ تربیتی طور پر منسلک کئے جائیں گے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس خیال سے بنایا گیا کہ یہاں ہرشخص آزاد ہوگا ، جان و مال کا تحفظ ہوگااور مذہب کے نام پر کسی کو استعمال نہیں کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ لیکن بدقسمتی سے تعلیم کے فقدان اور بوٹوں نے حکومتوں اور معاشرے کو کمزور کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.