29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے پر دستخط ہوگئے
جنگ نیوز -
لاہور…اہلیان لاہور کیلئے خوشخبری ہے کہ بیجنگ میں پنجاب حکومت اور چین کے درمیان ایک ارب70 کروڑ ڈالرمالیت کے لاہور ماس ٹرانزٹ کے منصوبے پر دستخط ہوگئے ہیں۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان اور چینی کمپنی کے نائب صدر زینگ شپنگ نے معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور میں27کلومیٹر پر محیط اس منصوبے کیلئے فیروز پور روڈ پر گجومتہ سے شاہدرہ تک اربن ٹرانزٹ ریل کا سات کلومیٹر کا حصہ زیر زمین ہوگا، منصوبے کیلئے85 فیصد سرمایہ چین مہیا کرے گا۔ اس منصوبے پر کام کا آغاز اسی سال کردیاجائے گا۔