29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مختار مائی کیس: سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کی جائیگی
جنگ نیوز -
لاہور…مختار مائی کے وکیل اعتزازاحسن نے اعلان کیا ہے کہ مختار مائی کیس کے ملزمان کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی جائے گی۔ لاہورمیں میڈیا کو جاری کی گئی پریس ریلیز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور معروف وکیل چودھری اعتزاز احسن نے کہنا ہے کہ مختار مائی کیس میں سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ شہادتوں اور قانون کیخلاف ہے۔اس لئے نظرثانی کی درخواست دائر کرکے شہادتوں اور قانون کے حوالوں سے اکثریتی فیصلے کو غلط ثابت کیا جائیگا۔