29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی آئی اے کی متعدد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
کراچی … پی آئی اے کی آج متعدد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی لاہور کیلئے پرواز پی کے302 چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جس کی وجہ سے لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے303 بھی چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کی کراچی تربت ، گوادر اور پنجگور کیلئے پروازیں پی کے507 اور508 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئیں ،جبکہ کراچی تربت کراچی پروازیں پی کے501اور502 کی روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیرہوئی۔ پی آئی اے کی تربت مسقط تربت پروازیں پی کے191 اور پی کے192 کی روانگی میں بھی دو گھنٹے کی تاخیرہوئی ، اسلام آباد کوپن ہیگن ، اوسلو پرواز پی کے771 کوآٹھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی،اب یہ پرواز رات8 بجے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق پروازوں کی آمد ورفت میں تاخیر اور منسوخی طیاروں میں فنی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پرہوئی۔