تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور: مولانا صوفی محمد کیلئے وکیل کا انتظام کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کو حکم دیا ہے کہ اگلی پیشی پر مولانا صوفی محمد کیلئے وکیل کا انتظام کیا جائے۔سینٹرل جیل پشاور میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ صوفی محمد سکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ خصوصی عدالت کے جج عاصم امام نے صوبائی حکومت کو حکم دیا کہ آئندہ پیشی پر صوفی محمد کیلئے وکیل کا انتظام کیا جائے ۔ عدالت نے سماعت25اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔ تحریک شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مختلف دفعات کے تحت نو مقدمات درج زیر سماعت ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.