تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کا آشیانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ کا دورہ

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان فرق سمندر کی طرح بڑھ رہا ہے یہ فرق پاٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں فیصل آباد، جہلم، ساہیوال اور سرگودھا میں بھی آشیانے تعمیر کئے جائیں گے۔لاہورمیں آشیانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان گھروں کا معیار بڑے بڑے محلات سے کسی طرح کم نہ ہو۔ ہر گھر میں دو کمرے اور دو باتھ روم ہوں گے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے مختلف زیر تعمیر گھربھی دیکھے،جبکہ آشیانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ کے چیئرمین رکن پنجاب اسمبلی شیخ علاؤالدین اور کمشنر لاہور ندیم حسن آصف نے وزیراعلیٰ کوبریفنگ دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.