29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک فوج کے شہدا سے متعلق کتاب داستان شجاعت کی رونمائی
جنگ نیوز -
لاہور … دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے پاک فوج کے شہدا کی لازوال قربانیوں کی داستان پر مبنی کتاب ’داستان شجاعت‘ کی تقریب رونمائی لاہور میں ہوئی۔ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ کتاب کے مصنف عدنان حبیب کی کتاب میں39 افسروں اور جوانوں کی زندگیوں اور شہادتوں کی داستانیں رقم کی گئی ہیں جنہوں نے وانا،سوات اور مالا کنڈ آپریشن میں جام شہادت نوش کیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان اپنی دھرتی کی حفاظت کے لیے ہمیشہ سے قربانیاں دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی اس سے دریغ نہیں کریں گے۔