تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ای او بی آئی : 3نادہنداداروں کو جائیداد ضبطی کے نوٹس جاری کردیئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن نے اپنے اربوں روپے کے نادہند تین بڑے اداروں کو جائیداد ضبطی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ای او بی آئی کے اسلام آباد میں مجاز سربراہ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ، پی ٹی سی ایل کے ذمہ1996 سے3 ارب10 کروڑ سے زائد کی رقم واجب الادا ہے ۔زرعی بنک نے2008سے ای او بی آئی کو ساڑھے8کروڑ نہیں دیئے جبکہ اسی بنک کے ماتحت ادارے کسان سپورٹ پروگرام نے سال2007 سے2کروڑ روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔ ای او بی آئی نے کہا ہے کہ ان اداروں کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کیلئے اسے سربمہر کرنے کا عمل لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت آئیندہ ہفتے شروع کردیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.