29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈرون حملوں پر امریکا سے دو ٹوک بات کی جائے، فضل الرحمن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جمعیت علما اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ڈرون حملے مزید بڑھ گئے ہیں۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ بے گناہ لوگوں کا قتل کہاں کا انصاف ہے ڈرون حملوں پر صرف بیان دینے کے بجائے امریکا سے دوٹوک بات کی جائے ۔انھوں نے کہا کہ امریکا دنیا کے تمام اصولوں کو روند رہا ہے آمریت دور کی پالسیوں نے ملک کو نازک موڑ پر لاکھڑا کیا ہے، حالات دن بدن بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔