29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مرید کے:مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
جنگ نیوز -
مرید کے…مرید کے کے علاقے علی پور ٹبہ میں دو ڈاکومبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔پولیس دعوے کے مطابق علی پور ٹبہ میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاکر ایک زخمی ہو گیا جسے گرفتاری کے بعد طبی امداد کیلئے اسپتال داخل کرا دیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی ملزم کانام امیر جبکہ ہلاک ہونے و الوں کے نام نوید اور عثمان ہیں۔