29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بابر اعوان کی چودھری برادران سے ملاقات،صدر کا اہم پیغام پہنچایا
جنگ نیوز -
لاہور...پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیرقانون سینیٹرڈاکٹر بابر اعوان نے لاہورمیں چودھری برادران سے ملاقات کی ہے اور انھیں صدر زرداری کا اہم پیغام پہنچایاہے۔سینیٹر بابراعوان نے مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات ان کی رہائشگاہ پر کی بابر اعوان نے چوہدری شجاعت حسین کو ان کے بیٹے سالک حسین کی شادی کی مبارک باد بھی دی ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی اور مسلم لیگ ق کا وفاقی حکومت میں ممکنہ شمولیت کے فارمولے پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔بابر اعوان نے گذشتہ رات ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی تھی۔