29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:وزیر اعظم کی گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات
جنگ نیوز -
کراچی...وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد روانگی سے پہلے کراچی میں گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی جس کے دوران وفاقی وزارتوں کی صوبوں کو منتقلی کے پروگرام ، امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حکومت مفاہمت کی پالیسی پر عمل جاری رکھے گی اور اتحادی جماعتوں کے اشتراک سے عوام کی خدمت کی جائیگی ۔