تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈرون حملوں سے خود کش بمبار پیدا ہورہے ہیں،سینیٹر ساجد میر

جنگ نیوز -
لاہور...مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیرسینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں سے جہاں امریکا اور حکومت کیخلاف عوامی نفرت بڑھ رہی ہے وہاں پاک فوج کے متعلق بھی کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سینیٹرساجد میرنے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ ڈرون حملے روکنے کی راہ میں اصل رکاوٹ کون ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر ڈرون درجنوں کی تعداد میں خود کش بمبار پیدا کررہا ہے۔ وفاقی حکومت میں مسلم لیگ ق کی شمولیت کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ آج بھٹو اور چوہدری ظہور الٰہی کی روح تڑپ رہی ہو گی، انہوں نے کہاکہ غیر فطری اتحادوں سے حکومت نہیں چل سکتی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.