تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کیٹ میڈلٹن کا عروسی جوڑا بدستور ایک راز

جنگ نیوز -
لندن...پرنس ولیم اورکیٹ میڈلٹن کی شادی میں ہیں6 دن باقی لیکن کیٹ کا عروسی جوڑا بدستور ایک راز بنا ہوا ہے ۔ فیشن ڈیزائنرز اور صحافی یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ کیٹ میڈلٹن کا عروسی جوڑا کون تیار کر رہاہے اور وہ شادی کے دن کیسا لباس پہنیں گی، اس سلسلے میں برطانوی ڈیزائنر سارہ برٹن اور صوفی کرانسٹن کا نام لیا جا رہا ہے لیکن کیٹ کا عروسی جوڑا اب تک ایک راز ہی ہے ۔ کیٹ مڈلٹن اور پرنس ولیم شادی والے روز الگ الگ گاڑیوں میں ویسٹ منسٹر ایبے پہنچیں گے جس کے لیے گاڑیوں کو چمکادیا گیا ہے ۔ شادی کی رسومات کے بعد شاہی جوڑا پانچ تازہ دم گھوڑوں کی خوبصورت بگھی میں بکنگھم پیلس کے لیے روانہ ہوگا ۔ شاہی مہمانوں کی تواضع نہ صرف لذیذ کھانوں اور مشروبات سے کی جائے گی بلکہ وہ شاہی خاندان کی پینٹنگز کے کلیکشن سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے ۔ یہ پینٹنگز سر پیٹر پال روبنز rubens ، انتھونی وان ڈائیک اور کینا لیٹوCanaletto جیسے نامور مصوروں کی ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.