تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ،قوم پرامید رہے، جنرل کیانی

جنگ نیوز -
کاکول...پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم ملک بنانے کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔ قوم پرامید رہے اور فوج پر اعتماد رکھے ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس123 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اندرونی اور بیرونی خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے ۔ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔ پاکستانی قوم اپنی آزادی اور خودمختاری کو کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کیڈٹس سے کہا کہ یہ طویل سفر کی ابتدا ہے ۔ آپ کو دنیا کی بہادر ترین فوج کی قیادت کا موقع ملے گا ۔فتح ان کے قدم چومتی ہے جن میں اپنے فرض کی لگن ہو۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.