تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بینظیر قتل کیس: پرویزمشرف کو اشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
لندن...برطانیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے سے معذرت کرلی ہے ، جس پر ایف آئی اے نے پرویزمشرف کو اشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل جاکر بے نظیر قتل کیس کا ٹرائل کیا ، فریق استغاثہ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کی گرفتاری کے وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوسکی ہے کیونکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ، دبئی چلے گئے ہیں ، ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو درخواست کی کہ پرویزمشرف کو اشتہاری قرار دلانے کا عمل شروع کیا جائے اس پر جج نے کہا کہ پہلے وارنٹ گرفتاری کا جاری پروانہ واپس جمع کرایا جائے، بعد میں عدالت نے مقدمہ کی سماعت سات مئی تک ملتوی کردی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.