29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بارسلونا ٹینس :رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
بارسلونا...عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد وہ لاسٹ فور میں پہنچ گئے۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے فرانس کے گائل مونفیلس کو بالکل بے بس کردیا،نڈال نے یہ میچ چھ دواورچھ ایک کے اسکور سے جیت لیا۔ اسپین کے ہی ڈیوڈ فیرے نے آسٹریا کے یورگن ملزر کو چھ تین اور چھ تین سے زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔کروشیا کے ایون ڈوڈیج اور اسپین کے نکولس الماگرو بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔