تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اویس لغاری نے پی پی سے اتحاد سرائیکی صوبے کے قیام سے مشروط کردیا

جنگ نیوز -
لاہور...ڈی جی خان سے مسلم لیگ ق کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری نے علاقے کی سیاسی شخصیات کے ہمراہ چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی سے ملاقات کی ہے اور پیپلزپارٹی سے اتحاد کو سرائیکی صوبے کے قیام سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔لاہور میں چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں سردار اویس لغاری، سینیٹر جمال خان لغاری ،ایم این اے جعفر لغاری ،ایم پی اے یوسف لغاری ،محسن لغاری اور علاقے کی دیگر شخصیات موجود تھیں،سردار اویس لغاری نے پیپلزپارٹی سے مفاہمت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد صرف سرائیکی صوبے کے ایک نکتے پر ہونا چاہیے جو بہاولپور، ڈیرہ غازیخان اورملتان ڈویژنز پر مشتمل ہو،اویس لغاری نے چودھری برادران پر واضح کیا کہ اس کے بجائے کوئی اور ایجنڈاطے کیا گیا تووہ نئے اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،چودھری برادران نے یقین دلایا کہ پارٹی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.