29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مختاراں مائی کیس فیصلہ پر این جی اوز کاواویلا ناقابل فہم ہے،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
لاہور...جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مختاراں مائی کیس میں عدالتی فیصلے پر مختاراں مائی کا ردعمل فطری ہے تاہم اس پر این جی اوز کا واویلا ناقابل فہم ہے ۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کاکہنا تھا کہ مختاراں مائی کے ساتھ زیادتی پرعوام ، دانشوروں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا نے بھر پور احتجاج کیا تھا تاہم مقدمات کا فیصلہ عدالت نے شواہد کی بنا پر کرنا ہوتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس ، این آر او کیس اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کیس زیر سماعت ہیں،خدشہ ہے کہ مختاراں مائی کیس کے فیصلے کو بنیاد بنا کر،منصوبہ بندی کے ساتھ احتجاج کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔