29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بندش کے باوجود فروخت کرنیوالے اسٹیشنز کی سی این جی بند کردی گئی
جنگ نیوز -
کراچی...سندھ میں سی این جی کی بندش کے باوجود سی این جی فروخت کرتے ہوئے متعدد پمپس کی سی این جی بند کر دی۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی میں گلستان جوہر سمیت متعدد علاقوں میں سی این جی فروخت کرتے ہوئے مختلف سی این جی پمپس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اندرون سندھ بھی جوہی سمیت متعدد علاقوں میں سی این جی کی فروخت پر پمپس کو گیس کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل دوپہر12 بجے کے بعد ان پمپس کی سی این جی24 گھنٹے تک بند رکھی جائے گی اور سی این جی ایسو سی ایشن کے این او سی کے بعد ہی ان پمپس کی گیس کھولی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ سی این جی کی36 گھنٹے بندش سے چھ کروڑ مکعب فٹ گیس بچت کا امکان ہے۔