تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا:مصراتہ میں سرکاری فوج اور مخالفین میں جھڑپ، دس افراد ہلاک

جنگ نیوز -
مصراتہ...لیبیا کے شہر مصراتہ میں فوج اور مخالفین میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ اب تک دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں ۔ مصراتہ میں لیبیائی فوج اور مخالفین کے درمیان صبح سے شدید لڑائی ہورہی ہے ۔ مصراتہ کے سب سے بڑے اسپتال حِکمہ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے صبح آٹھ بجے سے دوپہر تک دس لاشیں اور پچاس سے زائد زخمی اسپتال لائے گئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ وہ تعداد ہے جو بالعموم چوبیس گھنٹوں کے دوران اسپتال لائی جاتی ہے ۔ مرنے والوں اور زخمیوں میں فوجی بھی شامل ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پاس دواؤں ، آلات اور افرادی قوت کی شدید کمی ہے ۔ دوسری جانب مخالفین کا دعویٰ ہے کہ مصراتہ سے لیبیائی فوج کو پسپا کردیا گیا ہے اور کئی فوجی مارے گئے اور باقی فرار ہوگئے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.