تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہفتہ وار بندش کی وجہ سے پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشن بند

جنگ نیوز -
اسلام آباد...ہفتہ وار بندش کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت اٹک سے جہلم تک پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشن بند پڑے ہیں۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے نائب صدر عابد حیات نے جیونیوز کو بتایاہے کہ دو روز سے اسلام آباد اور پنڈی سمیت دیگر علاقوں میں596 سی این جی اسٹیشن بند پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اٹک، جہلم، روات، ٹیکسلا، حسن ابدال، کہوٹہ، راول پنڈی اور اسلام آباد میں سی این صارفین مشکلات سے دو چار ہیں۔ ٹیکسی اور ویگن گیس نہ ملنے کی وجہ سے کم ہوگئی ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے حصول میں مشکل پیش آ رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.