29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسلامی بینکوں کے اثاثوں کی مالیت میں30 فیصد سے زائدکااضافہ
جنگ نیوز -
کراچی...سال2010 میں اسلامی بینکوں کے اثاثوں کی مالیت میں30 فیصد سے زائدکااضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اسلامی بینکاری بولیٹن کے مطابق دسمبر2010 میں اسلامی بینکوں کے اثاثے30 فیصد اضافے کے ساتھ477 ارب روپے ہوگئے جو کہ پاکستان کی روایتی بینکاری کا6 اعشاریہ7 فیصد ہے۔ اسلامی بینکوں کے کھاتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ38 فیصد اضافے کے ساتھ390 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران اسلامی بینکوں کی برانچوں میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ایک سال میں100 برانچیں اضافے کے ساتھ751 کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔