تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں3 افراد ہلاک جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگھوپیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خالد نامی شخص زخمی ہوگیا جو اسپتال میں داروان علاج جان بحق ہوگیا۔ سعید آباد کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ نارتھ کراچی سیکٹر 3 میں گھر کے قریب بیٹھے امیر بخش نامی شخص پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ اورنگی ٹاؤں میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں مزاحمت کے نتیجے میں فائرنگ سے غفار زخمی ہو گیا۔ گزشتہ روز بھی شہر میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.