29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دنیابھرمیں عیسائی آج اپنامذہبی تہوارایسٹرمنارہے ہیں
جنگ نیوز -
دنیابھرمیں عیسائی آج اپنامذہبی تہوارایسٹرمنارہے ہیں
ویٹی کن …دنیا بھر میں عیسائی آج اپنا مذہبی تہوار ایسٹر انتہائی عقیدت واحترام سے منارہے ہیں۔ویٹی کن میں پوپ بینڈکٹ نے خصوصی دعاکرائی۔روس میں ایسٹرکی تقریب میں صدر دیمتری میدیوف اوروزیراعظم ولادیمرپیوٹن نے بھی شرکت کی۔ایسٹرکے موقع پر ہفتے کی رات دنیا بھرکے گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات ہوئیں۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن میں خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینڈکٹ نے سینٹ پیٹرز بیسلیکا میں مذہبی رسومات ادا کیں اور خطبہ دیا۔ پوپ بینڈکٹ آج دنیا بھر کی مسیحی برادری سے ایسٹر کاخطاب کریں گے۔ادھرروس کے دارالحکومت ماسکو میں ایسٹر کی خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی جس میں روسی صدردیمتری میدیوف اور وزیر اعظم ولادیمیرپیوٹن نے شرکت کی۔