تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شام: فورسزکی جلوس جنازہ پرفائرنگ، 12افرادہلاک

جنگ نیوز -
شام: فورسزکی جلوس جنازہ پرفائرنگ، 12افرادہلاک

دمشق…شام میں سیکیورٹی فورسزکی جلوس جنازہ پرفائرنگ سے بارہ افرادہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔انسانی حقوق کی تنظیموں اورعینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دمشق کے جنوبی قصبے عزرامیں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز مظاہروں کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین میں شرکت کے لیے ہزاروں افرادجمع تھے ۔سیکیورٹی فورسزنے انھیں منتشرکرنے کے لیے آنسوگیس کے گولے پھینکے اوران پرفائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں بارہ افرادہلاک ہوگئے۔اس موقع پر سوگواروں نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور صدر بشارالاسد کے فوری استعفےٰ کا مطالبہ کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.