29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کے باعث کامیابی ملی ،آفریدی
جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا ... پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی ملی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض اور اسپنرزنے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی ،جواب میں اوپنرز نے بھی اچھا آغاز فراہم کیا ،اور مصباح الحق نے شاندار اننگز کھیل کر ثابت کردیا کہ وہ اب بھی اچھے کھلاڑی ہیں ، کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،،مین آف دی میچ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کپتان ان کو درست طریقے سے استعمال کررہے ہیں اور ان کو کوچز سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ٹیم کو کا میابی ملی ،ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ وہ حیران تھے کہ اس وکٹ پر گیند بانس اور اسپن ہورہا تھا ،ان کی ٹیم نیٹ پر سخت پریکٹس کرے گی اور اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے ۔