تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یمن کے صدر علی عبداللہ صالح 30 روز میں حکومت چھوڑنے پر آمادہ

جنگ نیوز -
صنعا ... یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے خلیج تعاون کونسل کی تجویز قبول کرتے ہوئے 30 دن میں اقتدار سے علیحدگی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔امریکا نے صدرصالح سے اقتدارکی فوری منتقلی یقینی بنانے پرزوردیا ہے۔سیاسی بحران کے خاتمے کیلیے یمن کی حکمراں جنرل پیپلز کانگریس نے خلیج تعاون کونسل کی تجویزمان لی ہے۔ جس کے تحت صدر صالح تیس روزکے اندراقتدار اپنے نائب کو منتقل کردیں گے اورقومی حکومت تشکیل دی جائے گی جو90روز کے اندر انتخابات کرا کر اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کے سپرد کر دے گی ۔ یمن کی حکومت کے ترجمان نے فیصلے سے جی سی سی کے وزرائے خارجہ کوآگاہ کردیاہے۔حزب اختلاف نے اس کاخیرمقدم کیا ہے تاہم قومی حکومت میں شمولیت سے انکارکیاہے۔ادھرامریکا نے صدرصالح پرزوردیا ہے کہ اقتدارکی فوری پرامن منتقلی کاعمل شروع کیا جائے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے ایک بیان میں کہا کہ عبوری حکومت کے لیے مذاکرات ہونے چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.