تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سرگودھا،ماروی میمن ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں

جنگ نیوز -
سرگودھا... سرگودھا کے قریب مسلم لیگ ق کی ایم این اے ماروی میمن ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئیں۔موٹر وے پولیس کے مطابق رکن قومی اسمبلی ماروی میمن لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اسلام آباد جارہی تھیں ۔ بھیرہ انٹرچینج کے مقام پران کی گاڑی ٹائر پھٹنے کے سبب موٹر وے کے جنگلے سے ٹکراگئی ۔تاہم رفتار زیادہ نہ ہونے کے باعث گاڑی میں سوار مسلم لیگ ق کی ایم این اے ماروی میمن ،ایم این اے ڈاکٹر رضوان اور ڈرائیور محفوظ رہے اور ان کو معمولی خراشیں آئیں۔موٹر وے پولیس کے مطابق تینوں افراد کو طبی امداد دے کر اسلام آباد روانہ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.